عازمین کیلئے پیکیج، رہائش اور رقم واپسی سمیت نئی سہولیات متعارف ، جانئے تفصیلات

*پاک حج ایپ میں نئے فیچرز متعارف*

 

وزارت مذہبی امور نے پاک حج ایپ پر عازمین کی سہولت کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کرا دیے ہیں۔

 

نئے فیچرز کے تحت عازمین گھر بیٹھے حج پیکیج، دورانیہ اور رہائش میں ترمیم کر سکیں گے۔

 

– ٹو بیڈ، تھری بیڈ، فیملی روم یا شیئرنگ رہائش کا انتخاب

– لانگ پیکیج کو شارٹ اور شارٹ کو لانگ میں تبدیل کرنے کی سہولت

– ایپ سے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کا پرنٹ لے کر مجاز ڈاکٹر سے تصدیق اور دوبارہ ایپ یا حج پورٹل پر اپ لوڈ

– سمندر پار پاکستانی بھی قریبی ڈاکٹر سے سرٹیفکیٹ لے کر اپ لوڈ کر سکیں گے

– ہارڈشپ کوٹہ کے تحت محرم یا ہیلپر کی درخواست

– مجبوری کی صورت میں درخواست منسوخ کر کے رقم واپس لینے کی سہولت

 

وزارت کے مطابق حج انتظامات کی متعدد سہولیات اب گھر بیٹھے دستیاب ہوں گی۔