*کیا آپ کا سیلز ٹیکس حکومت تک پہنچ رہا ہے؟ اب ایک کلک پر تصدیق کریں*
قانون پسند شہری ٹیکس دے کر حکومت کی معاونت کرتے ہیں لیکن بعض اوقات ان کا دیا گیا ٹیکس حکومت تک نہیں پہنچ پاتا۔
پاکستان میں سیلز ٹیکس 17 سے 18 فیصد ہے جو ہر چیز کی خریداری پر دکاندار وصول کرتا ہے، چاہے کھانا ہو، کپڑا ہو یا جیولری۔
شکایت ہے کہ دکاندار ٹیکس وصول تو کرتے ہیں لیکن وہ حکومت تک نہیں پہنچتا۔ اب آپ رسید کے اصلی یا جعلی ہونے کی تصدیق ایک کلک پر کر سکتے ہیں۔
اس کے لیے پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) کی *سہولت ایپ* ڈاؤن لوڈ کریں اور رسید پر موجود کیو آر کوڈ اسکین کریں۔ اس سے پتہ چل جائے گا کہ رسید اصلی ہے یا نقلی اور ٹیکس حکومت تک پہنچا یا نہیں۔






