واٹس ایپ سٹیٹس میں اہم سہولت متعارف

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے سٹیٹس اپ ڈیٹس میں میوزک کے دورانیے کی حد بڑھانے کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق سٹیٹس اپ ڈیٹس میں اب 30 سیکنڈ تک طویل میوزک کلپس شامل کیے جا سکیں گے۔ اس سے قبل میوزک پر مشتمل سٹیٹس اپ ڈیٹس میں گانے کا صرف 15 سیکنڈ تک کا حصہ شامل کرنے کی اجازت تھی۔

نئی سہولت کے تحت صارفین کسی تصویر کے ساتھ گانے کا 30 سیکنڈ تک کا حصہ منتخب کرکے سٹیٹس پر شیئر کر سکیں گے، جبکہ میوزک کلپ کو براہِ راست سٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر بھی پوسٹ کیا جا سکے گا۔

واٹس ایپ کے سٹیٹس فیچر کو صارفین عموماً مختصر ویڈیوز، تصاویر اور دیگر مواد شیئر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، جو انسٹاگرام اسٹوریز سے ملتا جلتا فیچر ہے۔