واٹس ایپ سے ڈیلیٹ کیے گئے میسج بحال کریں، مکمل طریقہ جان لیں

اسلام آباد (پی این آئی) اگر آپ نے واٹس ایپ سے کوئی ضروری میسج ڈیلیٹ کر دیا ہے تو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آپ اس کو واپس لا سکتے ہیں۔۔۔۔ آپ کو کرنا کیا ہے؟ غور سے پڑھیں اور یاد رکھ لیں۔۔۔

۔۔۔سب سے پہلے اپنی واٹس ایپ ایپلی کیشن کو ڈیٹا کا خود بخود بیک اپ کرنے کی اجازت دیں، اب اگر اس کے بعد کوئی میسج غلطی سے ڈیلیٹ ہوگیا تو اسے دوبارہ حاصل کرنے کے لئے آپ کو اسی بیک اپ کی ضرورت ہوگی۔
۔۔۔واٹس ایپ آپ کے محفوظ کردہ ڈیٹا کو کسی سرور کے کلاؤڈ میں محفوظ کرتا ہے۔ اگر آپ اینڈروئیڈ صارف ہیں، تو آپ کا ڈیٹا گوگل ڈرائیو میں چلا جائے گا۔ اسی طرح آئی فون استعمال کرنے والے اپنی چیٹس کو iCloud پر تلاش کر سکتے ہیں۔

اب آپ کو مندرجہ ذیل اسٹیپس کو فالو کرنا ہے:

سب سے پہلے اپنے فون کی سیٹنگ میں جائیں اور ’ایپس‘ تلاش کریں۔

پھر واٹس ایپ پر جائیں اور براؤزنگ ڈیٹا کلیئر کر دیں۔

اس کے بعد ایپلی کیشن کو ان انسٹال کرکے، دوبارہ انسٹال کریں۔

پھر جب آپ دوبارہ انسٹال کریں گے تو اس وقت بیک اپ فائل کو بحال کرنے کے حوالے سے پوچھا جائے گا، آپ اس کا انتخاب کریں۔

پھر اپنی ایپ کو حذف کریں اور اسے دوبارہ ڈاؤن لوڈ کریں۔

اس طرح آپ کے ڈیلیٹ ہونے والے پرانے میسج بحال ہو جائیں گے۔۔۔ اب آپ مزے کریں

close