سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت نے بھنگ پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پروزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور اس کے ذیلی ادارے پی سی ایس آئی آر نے انڈسٹریل و میڈیکل ہیمپ (بھنگ) پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ مجوزہ مسودہ آئندہ ہفتے منظوری کیلئے پیش ہو گا،وزارت سائنس انڈسٹریل و میڈیکل ہیمپ کے ایشو کو دیکھے گی۔ آئندہ ہفتہ کے دوران وزیراعظم کو پیش کر دیا جائیگا۔ا

س حوالے سے پی سی ایس آئی آر حکام کا کہنا ہے کہ پالیسی کی تیاری میں وزارت انسداد منشیات ، ڈریپ، ایف بی آر اور اے این ایف ، وزارت فوڈ سیکورٹی ، وزارت تجارت کےلوگ بھی شامل تھے تاہم مرکزی کردار وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے پاس ہے۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ہی انڈسٹریل و میڈیکل ہیمپ کے ایشو کو بھی دیکھے گی اور ون ونڈو حل پیش کیا جائے گا۔۔۔۔۔

close