آئی فون کا انتہائی متنازعہ ترین فیچر پکڑا گیا

لندن(پی این آئی ) برطانوی اداکارہ الزبتھ ہینسریج نے آئی فون میں ایک ایسے متنازعہ ترین فیچر کا سراغ لگا کر سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کو اس سے متنبہ کر دیا ہے کہ جس آئی فون صارف کے علم میں یہ بات آئی، وہ سکتے میں آ گیا۔

میل آن لائن کے مطابق 34سالہ الزبتھ نے بتایا ہے کہ آئی فونز میں ’Live Listen‘ نامی ایک فیچر پایا جاتا ہے جو صارفین کی گفتگو اس وقت بھی سن سکتا ہے جب فون محض آپ کے پاس پڑا ہو اور آپ اسے استعمال نہ کر رہے ہوں۔ الزبتھ نے بتایا ہے کہ اس فیچر کے ذریعے آئی فونز 15میٹر کے تک کے فاصلے پر ہونے والی گفتگو کو سن سکتے ہیں۔ الزبتھ کا کہنا تھا کہ آئی فون کے اس فیچر کے ذریعے صارفین کی جاسوسی بھی کی جا سکتی ہے اور ان کی گفتگو سنی جا سکتی ہے۔ ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں الزبتھ بتاتی ہے کہ ”بنیادی طور پر اب ہم سب جاسوس ہیں۔ “ ایپل کی ویب سائٹ پر اس فیچر کے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر صارفین کو شور والے کمرے میں گفتگو سننے میں مدد دیتا ہے یا پھر صارفین اس فیچر کے ذریعے کمرے میں ہونے والی کسی بھی گفتگو کو سن سکتے ہیں۔ یہ فیچر آئی فون یا آئی پیڈ کو ریموٹ مائیکروفون میں تبدیل کر دیتا ہے۔

اس کے بعد کمرے میں اس آئی فون یا آئی پیڈ سے 15میٹر کے فاصلے تک جو گفتگو ہو رہی ہو گی وہ اسے صارفین کے آئی فون ہیئرنگ ایڈ میں منتقل کر دے گا جہاں سے صارف اس گفتگو کو سن سکے گا۔اس فیچر کو آن یاآف کرنے کے لیے آپ کو سیٹنگز میں جا کر Accessibilityکے آپشن میں جانا ہو گا اور وہاں سے ’ایم ایف آئی ہیئرنگ ڈیوائسز‘ کا آپشن منتخب کرنا ہوگا۔

close