قدرت کا نظام‘ کرکٹ ڈکشنری میں شامل کیا جائے، نامور بھارتی صحافی نے آواز بلند کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )نامور بھارتی سپورٹس جرنلسٹ وکرانت کپتا نے مطالبہ کر دیا ہے کہ کرکٹ ڈکشنری میں قدرت کا نظام شامل کیا جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (گزشتہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے پیغام میں مشہور پاکستانی صحافی اور سپورٹس ایکٹوسٹ فرید خان نے لکھا کہ سینئر بھارتی صحافی وکرانت کپتا نے مطالبہ کیا ہے کہ قدرت کا نظام کرکٹ ڈکشنری میں شامل کیا جائے کیوںکہ یہ پاکستان کے لئے کام کرتا ہے۔

پاکستانی صحافی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’سینئر ہندوستانی سپورٹس صحافی وکرانت گپتا کا کہنا ہے کہ ’قدرت کا نظام‘ کو اب باضابطہ طور پر ڈکشنری میں شامل کیا جانا چاہیے جس طرح ’باز بال‘ کو شامل کیا گیا ہے کیونکہ یہ پاکستان کے لیے کام کر رہا ہے۔

close