نسیم شاہ کو غیر ملکی لیگ کا ہیلمٹ پہننا مہنگا پڑگیا، سزا مل گئی

کراچی (پی این آئی) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں غیر ملکی لیگ کا ہیلمٹ پہن آئے، غفلت برتنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ فاسٹ بولر پر غلط ہیلمٹ پہننے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

نسیم شاہ نے گزشتہ روز ملتان سلطانز کے خلاف غیر ملکی لیگ کا ہیلمٹ پہن لیا تھا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولر پر جرمانہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت عائد کیا گیا۔

close