شاہین شاہ آفریدی نے پہلے میچ میں جیت کا سہرا کس کھلاڑی کے سر سجا دیا؟ مداحوں کیلئے بڑی خبر

ملتان (پی این آئی)لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ آج کی جیت کاکریڈٹ دونوں اوپنرز کو جاتا ہے ، خاص کر فخر زمان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ میچ کی اختتامی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ملتان سلطان نے ابتداءمیں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

پہلے دس اوورز میں کوئی وکٹ بھی نہیں گری ، مجھے اندازہ تھا کہ جیسے ہی ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ گرے گی ہم میچ میں واپس آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے میچ میں کچھ غلطیاں ہوئیں ،خاص کر آج فیلڈنگ اچھی نہیں رہی ،کوشش کریں گے کہ اگلے میچوں میں یہ غلطیاں نہ دہرائیں۔

close