بابر اعظم نے عمران خان کے نقش قدم پر چلنے کا عزم کر لیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کے نقش قدم پر چلنے کے عزم کا اظہار کر دیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو انٹرویو دیتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ میں بھی عمران خان کی طرح پاکستان کو کرکٹ ورلڈ کپ کا چمپئن بنانا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں اس سال ہونے والے ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرنے کی کوشش کروں گا اور عمران خان کی طرح اپنے ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔ بابر اعظم نے مزید کہا کہ اچھا پرفارم کرنے کے لیے محنت کی ضرورت ہوتی ہے، میری تو یہی کوشش ہے کہ اچھا پرفارم کریں اور ہم سب مل کر ورلڈ کپ جیت کر ایک بار پھر پاکستان لائیں ۔۔۔

close