مصباح الحق بھی بابراعظم کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے

لاہور(پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہاہے کہ بابراعظم ورلڈکلاس بلے باز ہیں ،بابراعظم کا آئی سی سی کے ایوارڈز جیتنا اس کا ثبوت ہے۔ مصباح الحق کاکہناتھا کہ بابراعظم کی تینوں فارمیٹ میں کارکردگی شاندار ہے،بطور کپتان انہیں ہدف تنقید بنایا گیا جو درست نہیں،

ان کاکہناتھا کہ کوئی بھی تبدیلی سوچ سمجھ کی جائے، بابراعظم اور کوہلی کا موازنہ درست نہیں ،بابراعظم کے مقابلے میں ویرات کوہلی بہت زیادہ کرکٹ کھیل چکے ہیں،بابراعظم جب اتنی کرکٹ کھیل لیں گے تو پھر موازنہ بنتا ہے۔

close