پی سی بی نے عمر اکمل کی خواہش پوری کر دی

لاہور (پی این آئی) محمد عامر کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمر اکمل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کی اجازت مل گئی ہے ، جس کے بعد قومی بلے باز کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا گیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمر اکمل نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کر رہے ہیں،

عمر اکمل نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی اور ممبر گورننگ بورڈ نعمان بٹ اور شکیل شیخ کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سہولیات استعمال کرنے کی اجازت دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عمر اکمل نے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملنے کی درخواست بھی کی تھی، انہوں نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں ، خیال رہے کہ عمر اکمل کو پاکستان سپر لیگ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی اطلاع نا دینے پر معطل کیا گیا تھا جس پر کرکٹر نے معافی بھی مانگی تھی ، قومی کرکٹر کو 2020 میں پی سی بی نے تمام کرکٹ سرگرمیوں سے روک دیا تھا۔ بعدازاں عمر اکمل کو 2021 میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔

close