پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑی بڑی نوکریاں، درخواستیں طلب کر لی گئیں

لاہور (پی این آئی) پر کرکٹ بورڈ نے ایک اور اہم عہدہ متعارف کر ا دیا ہے اور ایک نئی اور اہم اسامی پیدا کرتے ہوئے “ڈائریکٹر آف کرکٹ” کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر آف کرکٹ کا عہدہ قائم کرنے کا فیصلہ بورڈ کی ری اسٹرکچرنگ کیلئے ہو نے والے اجلاس میں کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر آف کرکٹ کی ذمہ داری میں تمام کرکٹ ڈپارٹمنٹس ہوں گے، ڈائریکٹر آف کرکٹ بورڈ کے تمام کرکٹ ڈپارٹمنٹس کو دیکھے گا اور چیف ایگزیکٹو کو رپورٹ کرے گا۔

ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ، ڈائریکٹر ڈومیسٹک اور ویمن کرکٹ کی چیئرپرسن ڈائریکٹر آف کرکٹ کو رپورٹ کریں گے۔ یہ بات اہم ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ غیر ملکی بورڈز کی طرز پر ڈائریکٹر آف کرکٹ لانا چاہتا ہے، پی سی بی نے ڈائریکٹر آف کرکٹ کی تلاش کیلئے اشتہار بھی دیا ہوا ہے، ڈائریکٹر آف کرکٹ کے عہدے کے خواہشمند افراد سے درخواستیں 23 دسمبر تک وصول کی جائیں گی۔ کرکٹ بورڈ نے مزید جن آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے ان میں اسپورٹس سائیکالوجسٹ، لیڈ نیوٹریشنسٹ، ہیڈ آف ایونٹس، ہیڈ آف ایجوکیشن کرکٹ سپورٹ اور پرفارمنس ڈیٹا اینالسٹ کیلئے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔۔۔۔

close