پاکستان کس شرط پر بھارت میں ہونیوالے ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا؟ چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ ڈٹ گئے

لاہور (آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ میں اگر پاکستان شرکت نہیں کرے گا تو دیکھے گا کون۔لاہور میںصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ ہمارا موقف دو ٹوک ہے، بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آئے گا تو پاکستان ورلڈکپ کھیلنے بھارت جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت پاکستان کے بغیر ورلڈ کپ کروا سکتا ہے تو کروا لے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت کے خلاف جارحانہ منصوبہ اپنائے گا۔رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم دنیا میں کارکردگی دکھا رہی ہے، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ فائنل کھیلا ہے۔ پاکستان نے اربوں کے بزنس والی ٹیم کو دو بار شکست دی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ سے ایشیا کپ نہ کھیلنے کیحوالے سے تاحال بات نہیں ہوئی۔ ان سے جب بھی بات ہوئی تو دو ٹوک موقف کے ساتھ بات ہوگی۔

close