ناگویاسٹی: ایشین گیمز میں جیولن تھرو کا فائنل آج ہوگا، جس میں پاکستان کے ارشد ندیم سمیت 14 تھرورز ایکشن میں ہوں گے۔
ارشد ندیم کے ساتھ یاسر سلطان بھی جیولن تھرو فائنل میں میڈلز کی دوڑ میں شامل ہوں گے۔
گولڈ میڈل کے لیے فیورٹ سری لنکن رمیش تھرانگا کے ساتھ دو بھارتی ایتھلیٹس بھی توجہ کا مرکز ہوں گے، تاہم اس بار نیرج چوپڑا ان گیمز کا حصہ نہیں ہیں۔
ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ کے مطابق لاہور کے بعد جاپانی کنڈیشنز میں بھی ٹریننگ کی ہے، ارشد ندیم مکمل فٹ اور بہترین فارم میں ہیں۔






