پی ایس ایل: فائنل میچ کے ٹکٹ کب، کہاں سے اور کیسے ملیں گے؟

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے فائنل میں شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی ہے، جو کرکٹ مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری سمجھی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق فائنل میچ کے انتظامات، سیکیورٹی اور لاجسٹکس سے متعلق ایک اہم اجلاس بھی ہوا جس میں ٹکٹوں کے معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں ٹکٹوں کی قیمتوں پر بھی بات چیت ہوئی، اور یہ تجویز سامنے آئی کہ فائنل کے لیے ٹکٹوں کے نرخ معمول سے کچھ زیادہ رکھے جا سکتے ہیں۔ تاہم حتمی منظوری پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی جانب سے دی جائے گی۔

مزید یہ کہ فائنل میچ کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت جلد شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ پرنٹنگ مکمل ہونے کے بعد فزیکل ٹکٹس بھی دستیاب ہوں گے۔

یہ فیصلہ اس لیے بھی اہم ہے کہ اس سے قبل کفایت شعاری مہم کے باعث میچز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں تھی، مگر اب فائنل میں شائقین کی موجودگی سے ایونٹ کا جوش و خروش بڑھنے کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close