بابراعظم کب تک کپتان برقرار رہیں گے؟ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے واضح کر دیا

لاہور(پی این آئی)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ بابراعظم کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کا ہے،میری خواہش ہے کپتانی کا فیصلہ طویل عرصے تک رہے،ابھی بابراعظم چیمپئنز ٹرافی تک کیلئے کپتان ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اظہر محمود کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ چیمپننز ٹرافی کا پاکستان میں تمام میچز کا شیڈول آئی سی سی کو بھجوا دیا،کوشش ہے ایک اچھے ٹورنامنٹ کا انعقاد کریں،ان کاکہناتھا کہ کس پلیئر کو لانا ہے کس کو نہیں ، یہ اختیار میرے پاس نہیں۔

close