پی ایس ایل کے آغاز سے قبل ملتان سلطانز کو زور دارجھٹکا

کراچی(پی این آئی)پی ایس ایل کے آغاز سے قبل ملتان سلطانز کو زور دارجھٹکا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطان کو ٹورنامنٹ کے آغاز سے چند روز قبل زور دار جھٹکا لگ گیا۔ہانگیر ترین کے بیٹے اور ملتان سلطانز کے مالک “علی ترین” نے ایکس(سابقہ ٹویٹر)پر جاری پیغام میں کہا کہ “افسوسناک خبر شئیر کروں گا، کہ ہماری ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے ایک کھلاڑی کو این او سی نہیں مل سکا ہے۔علی خان ترین کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے وہ پی ایس ایل سے باہر ہو گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

علی خان ترین کی جانب سے یہ خبر اُس وقت بریک کی گئی جب ایک صارف نے بتایا کہ گزشتہ روز اتوار کو ملتان سلطانز کے اونر علی خان ترین ملتان سلطانز کی پروگرام میں شرکت سے متعلق بتایا۔واضح رہے پاکستان سپر لیگ کا نواں ایڈیشن 17 فروری سے لاہور میں شروع ہونے جا رہا ہے، جہاں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز ایونٹ میں مدمقابل ہوں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close