پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے اتحاد، پی پی رہنماء نے سخت مخالفت کردی

کراچی(پی این آئی)پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے اتحاد، پی پی رہنماء نے سخت مخالفت کردی۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء ندیم افضل چن نے اپنی جماعت کے مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کی سخت مخالفت کردی۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کےمینڈیٹ کی قدر کریں، عوام میں مسلم لیگ ن کے خلاف نفرت ہے، مجھے اتنے ووٹ ن لیگ پر تنقیدکی وجہ سے ملے اور بلاول بھی اسی وجہ سےمقبول ہوئے اب جو ان سے ہاتھ ملائے گا وہ نقصان اٹھائے گا، اسی لیے پاکستان پیپلزپارٹی کی اکثریت ن لیگ سے اتحاد کے خلاف ہے کیوں کہ ایسے اتحاد سے پیپلزپارٹی کو نقصان ہوگا اور بڑی قربانی دینا ہوگی۔۔۔۔۔

۔ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق جیسی جرأت مسلم لیگ ن کے باقی لوگ کرتے تو ن کی 15سیٹیں تھیں، درست مینڈیٹ پاکستان تحریک انصاف یا پاکستان پیپلزپارٹی کا ہے، اگر محسن نقوی میرا دوست ہوتا تو میں بھی رکن قومی اسمبلی بن جاتا، میرے مدمقابل کاماموں چیف سیکریٹری ہے جس نےسب کروایا، ہم نے ثبوت اکٹھے کرلیے ہیں، مختارا بڑا پریشان تھا میں نے کہا “مختاریا اسی ووٹاں توں نہیں ہارے، صبر کر تے ظلم دے خلاف ڈٹ جا۔۔۔۔۔۔۔اسی طرح سابق وفاقی وزیر اور حال ہی میں مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کرنے والے مفتاح اسماعیل بھی پاکستان تحریک انصاف کے حق میں بول پڑے، کہتے ہیں عمران خان اس وقت واحد شخص ہے جو اس پاکستان کے ہر صوبے ہر شہر سے الیکشن جیت سکتا ہے،

اس میں کوئی دو رائے نہیں ہیں، آپ اس پر عدت قسم کے کیس کرتے ہیں جو میرے خیال میں کبھی اسلام کی تاریخ میں نہیں ہوا ہوگا۔الیکشن کے نتائج پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو کہنا چاہیئے تھا جاؤ پی ٹی آئی والو حکومت بناؤ میں نہیں بنارہا، جو انہوں نے 2013ء میں خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کو کہا تھا کہ چلو تمہاری وہاں سب سے بڑی پارٹی ہے حکومت بناؤ، اس بار بھی یہی کہہ دیتے، کہتے چلو یاسمین راشد والے حلقے میں تحریک انصاف کو اعتراض ہے تو وہاں دوبارہ گنتی کرلیتے ہیں، اگر وہ یہ کہہ دیتے تو ان کی عزت بہت بڑھ جاتی۔

close