پاکستانی کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

اسلام آباد (پی این آئی) فرسٹ کلاس کرکٹر احسن کریم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

فرسٹ کلاس کرکٹر کی موت کی تصدیق اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔اہلخانہ نے بتایا کہ کرکٹر احسن کریم کو گھر میں جاری تقریب کے دوران دل کا دورہ پڑا، طبعیت بگڑنے پر انہیں بروقت مقامی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن بدقسمتی سے احسن کریم جانبر نہ ہو سکے اور چل بسے۔ اہل خانہ کے مطابق کرکٹر احسن کریم کی نماز جنازہ چٹھہ بختاور، اسلام آباد میں آج ادا کی جائے گی۔

close