محمد حفیظ کی بطور ڈائریکٹر قومی ٹیم تعیناتی پی سی بی کے گلے پڑ گئی

لاہور(پی این آئی) سابق کرکٹر محمد حفیظ کی قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر کے طور پر تعیناتی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے گلے پڑ گئی۔ محمد حفیظ کی اس تعیناتی کو غیرقانونی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس میں ضابطے کی کارروائی نہیں کی گئی جو کہ بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔

بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کی واضح ہدایات ہیں کہ پی سی بی میں کوئی بھی اہم تعیناتی ضابطے کی کارروائی کے بغیر نہیں کی جائے گی۔ اب پی سی بی کی طرف سے محمد حفیظ کو ٹیم کا ڈائریکٹر تعینات کرنے کے بعد اس آسامی کے خالی ہونے کا اشتہار دے دیا گیا ہے، جس سے پی سی بی ایک نئے تنازعے کی زد میں آ گیا ہے۔ محمد حفیظ کی تعیناتی کے بعد اس خالی آسامی پر بھرتی کا اشتہار دیئے جانے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور محمد حفیظ کی تعیناتی کو غیرقانونی قرار دیا جا رہا ہے۔ مبینہ طور پر محمد حفیظ کو ذکا اشرف کی ہدایت پر اس عہدے پر تعینات کیا گیا۔ان کی تعیناتی سے قبل نہ اس خالی آسامی کو مشتہر کیا گیا، نہ ہی امیدوار آئے اور نہ ہی انٹرویو وغیرہ کی کارروائی ہوئی بلکہ پہلے تعیناتی کی گئی اور بعد میں خالی آسامی مشتہر کر دی گئی۔

close