آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے ایک اور ٹیم نے کوالیفائی کر لیا

دبئی (پی این آئی) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کوالیفائر میں تنزانیہ کو شکست دے کر نمیبیا نے آئندہ برس ہونے والے میگا ایونٹ کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

کوالیفائر میچ میں نمیبیا نے تنزانیہ کو 58 رنز سے شکست دی۔ نمیبیا نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 157 رنز بنائے، تنزانیہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 99 رنز بناسکی۔نمیبیا نے مسلسل تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیے کوالیفائی کیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل نیپال اور عمان بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

close