پاکستانی ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف خفیہ حکمت عملی کی تفصیل سامنے آ گئی

کولکتہ (پی این آئی) کرکٹ ماہرین کہتے ہیں کہ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کا سفر مایوس کن انداز میں ختم ہو رہا ہے اور انگلینڈ کے خلاف آخری میچ کے دوران پاکستان ٹیم مشکل اعداد و شمار کے ہیر پھیر میں گھری ہوئی ہے۔۔۔۔پاکستانی ٹیم اپنا آخری میچ آج انگلینڈ کے خلاف کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گی لیکن کپتان بابر اعظم کی باتوں سے لگ رہا ہے کہ پاکستان کے پاس کوئی ایسا خفیہ پلان ہے جس سے وہ سیمی فائنل کھیلنے کی ناممکن راہ کو ہموار کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کہتے ہیں کہ ہمارے ذہن میں نیٹ رن ریٹ کا پلان ہے، اس کے پیچھے جائیں گے، پوری پلاننگ ہے کہ 10 اوور کیسے کھیلنا اور بعد میں کیا کھیلنا ہے۔۔۔۔۔

close