کرکٹ ورلڈ کپ ، صورتحال واضح ہونے لگی

احمد آباد (آئی این پی )آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 36 ویں میچ میں آسٹریلیا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 33 رن سے شکست دے دی۔احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔آسٹریلیا کی ٹیم 49.3 اوور میں 286 رن بنا کر آئوٹ ہوگئی اور انگلینڈ کو جیت کے لئے287 رن کا ہدف ملا۔آسٹریلیا کی جانب سے مارنس لبوشین 71 رن بنا کر ٹاپ سکورر رہے، ان کے علاوہ کیمرون گرین47، سٹیو اسمتھ 44 اور مارکس سٹوئنس نے35 رن بنائے،

ایڈم زیمپا 29 رن بنا کر آئوٹ ہوئے۔ ڈیوڈ وارنر نے 15، ٹریوس ہیڈ نے 11، پیٹ کمنز نے 10 اور جوش انگلس نے3 رن بنائے، مچل اسٹارک 10 رن بنا کر آئوٹ ہوگئے۔انگلینڈ کی جانب سیکرس ووکس نے 4 وکٹیں حاصل کیں، عادل رشید اور مارک ووڈ نے دو دو وکٹیں لیں، لیئم لیونگسٹن اور ڈیوڈ ولی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔287 رن کے ہدف کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 48.1 اوور میں 253 رن پر آئوٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے 64 اور ڈیوڈ ملان نے 50 رن کی اننگز کھیلی۔ان کے علاوہ معین علی نے 42، کرس ووکس نے 32 اور ڈیوڈ ولی نے 15 رن بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 3 جب کہ اسٹارک، ہیزول ووڈ اور کیومنز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

close