بنگلہ دیش کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کیلئے اچھی خبر آگئی

نئی دہلی (پی این آئی) فاسٹ بولر حسن علی کی صحت بہتر ہوگئی، وہ کل قومی ٹیم کے ساتھ ٹریننگ میں حصہ لیں گے۔

 

 

 

 

ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم کے مطابق حسن علی تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں جن کی پی سی بی میڈیکل پینل نگرانی بھی کر رہا ہے، ترجمان نے مزید کہا کہ حسن علی کل کولکتہ میں ٹریننگ سیشن کےلیے قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔خیال رہے کہ حسن علی چنئی میں بخار میں مبتلا ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے وہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ 2023ء میں اپنا ساتواں میچ 31 اکتوبر کو بنگلادیشن کے خلاف کھیلے گا۔

close