حریم شاہ نے ورلڈ کپ سے شروع ہونے سے قبل بابراعظم سے بڑا مطالبہ کر دیا

لاہور (پی این آئی ) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء ہر حال میں جیتنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بھارت سے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ چہرے پر مُسکراہٹ سجائے ہوٹل کی لابی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ بابر اعظم نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیشہ شُکرگزاری کریں، اس سے زندگی میں کافی مدد ملتی ہے‘۔قومی کپتان کے اس ٹوئٹ پر جہاں اُن کے مداحوں نے مثبت ردعمل دیا اور آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تو وہیں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے تو بابر اعظم سے ٹائٹل جیتنے کا مطالبہ کردیا۔حریم شاہ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’کپتان صاحب! ہمیں ہر صورت یہ والا ورلڈ کپ چاہیے، ٹیم کو بہترین کارکردگی دکھانی ہوگی‘۔سوشل میڈیا صارفین نے حریم شاہ کے اس مطالبے کو دھمکی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘ایسا نہ ہو آپ کی دھمکیوں کی وجہ سے قومی ٹیم اچھا کھیل نہ سکے’۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا، قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کیخلاف کھیلے گی۔

close