بارش تیز ہوگئی، پاکستان بمقابلہ سری لنکا میچ پھر روک دیا گیا

کولمبو (پی این آئی ) ایشیاکپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان ٹیم 130 رنز پر 5 وکٹوں سے محروم ہوگئی، میچ بارش کے روک دیا گیا۔ بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہونے کی وجہ سے 45 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا۔

کولمبو میں کھیلے جارہے سری لنکا کیخلاف میچ میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا۔ عبد اللہ شفیق اور فخر زمان کو مشکلات کا سامنا رہا ، 5ویں اوور میں فخر زمان کو پرامود مدھوشان نے کلین بولڈ کردیا۔بابر اعظم اور عبداللہ شفیق کے درمیان 50 رنز سے زائد کی پارٹنر شپ قائم ہوئی ، بابراعظم 29 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ عبداللہ شفیق بھی 52 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ محمد حارث پریتھانا کی گیند پر انہیں کیچ دے بیٹھے۔ حارث نے صرف 3 رنز بنائے۔محمد رضوان اور محمد نواز اس وقت کریز پر موجود ہیں۔ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی لنکن ٹیم کے خلاف بڑا اسکور کرکے ٹیم کو پریشر میں لائیں۔بابراعظم نے بتایا کہ گزشتہ روز اعلان کردہ ٹیم میں دو تبدیلیاں مزید کی گئی ہیں امام الحق کمر میں درد جبکہ سعود شکیل بخار کے باعث پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہیں۔ اس موقع پر سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا کہ پاکستانی بیٹنگ لائن کی جلد وکٹیں لیکر کم سے کم ہدف تک رکھنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں کوشل پریرا اور پرمود مدوشن کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔قبل ازیں میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا، جس کی وجہ سے امپائرز نے دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 45، 45 اوورز تک محدود کردیا ہے۔

دوسری جانب اگر سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوا یا سری لنکا جیتا تو وہ فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گا اور قومی ٹیم کا سفر اختتام پذیر ہوجائے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ جیتنے والی ٹیم 17 سمتبر کو بھارت کے خلاف ایونٹ کے فائنل میں میدان میں اُترے گی۔

close