ایشیاکپ, بھارت کیخلاف تاریخی شکست پر شاہد آفریدی کا بیان بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت ہاتھوں تاریخی ہار پر قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا بیان بھی سامنے آگیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر بھارت کے ہاتھوں تاریخی 228 رنز کی شکست پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ‘جیت اور ہار مقابلے کا حصہ ہے لیکن جیت کے حصول کیلئے نہ لڑنا افسوسناک ہے۔

بھارت نے پاکستان کیخلاف میچ میں ہر شعبہ میں بہترین کار کردگی دکھائی۔ سابق کپتان نے ٹوئٹ میں پاکستانی ٹیم کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ اگلے میچ میں اچھی کاردکرگی دکھا سکتے ہیں، میچ میں شاندار کامیابی کا مظاہرہ کرنے پر شاہد آفریدی نے ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کو سینچریاں چڑنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

close