عمران خان کے جیل اکاؤنٹ میں 79 ہزار روپے جمع ہو گئے، کھانے میں کب کیا دیا جائے؟ جیل حکام کو بتا دیا

اٹک (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کو اٹک جیل میں کھانے میں دیسی چکن دینے کے لیے ان کے اکاؤنٹ میں 79ہزار روپے جمع کروائے گئے ہیں۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل میں بطور قیدی عمران خان کے اکاؤنٹ میں پہلے 50 ہزار اور دوسری مرتبہ 29 ہزار روپے جمع کروائے گئے ہیں، یہ رقم عمران خان کے وکلاء کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ جیل حکام نے کچھ روز قبل عمران خان کے ساتھ کھانے کا مینیو طے کیا تھا۔۔۔۔عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں صبح ناشتے میں دو انڈے، روٹی اور ان کے ساتھ دہی لازمی دیا جائے،

دوپہر اور رات کے وقت روٹی کے ساتھ مختلف دالیں اور سبزیاں دی جائیں۔۔۔۔ عمران خان نے کہہ رکھا ہے کہ کھانے میں دیسی چکن انہیں اس دن دیا جائے جس دن وہ اس کی فرمائش کریں۔۔۔۔ عمران خان نے نے کھانے میں برائلر چکن دینے سے منع کر رکھا ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو پچھلے 15روز میں کھانے میں دو مرتبہ دیسی چکن دیا گیا ہے جس پر 8 ہزار سے زائد خرچ ہوئے جو ان کے اکاؤنٹ سے کاٹے گئے ہیں۔۔۔۔

close