پاک بھارت میچ، بارش شروع ہوتے ہی فخرزمان بھی گرائونڈ سٹاف کیساتھ کور بچھانے میدان میں اُتر آئے، ویڈیو وائرل

کولمبو (پی این آئی)ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت ٹاکرے کے دوران فخر زمان کی گراؤنڈ اسٹاف کے ہمراہ کور بچھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، 24.1 اوورز کے کھیل کے بعد تیز ہوئی تو امپائرز نے میچ روک دیا۔بارش سے متاثرہ گراؤنڈ کو جلد ڈھانپنے کیلئے پاکستانی اوپنر فخر زمان گراؤنڈ اسٹاف کے ہمراہ کور بچھاتے ہوئے نظر آئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔یاد رہے کہ پاک بھارت میچ اگر بارش کے باعث دوبارہ شروع نہیں ہوتا تو کل (11 ستمبر) کو ریزرو ڈے رکھا گیا ہے، جہاں میچ مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گا۔میچ کے آغاز سے قبل ہی محکمہ موسمیات نے کولمبو میں آج دن کے اوقات میں 80 فیصد تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی تھی جبکہ آنے والے پورے ہفتے شدید بارش کا امکان ہے۔

close