پی ایس ایل 9 میں مزید 2 ٹیموں کی شمولیت کا انکشاف، کون کونسے شہروں کی ٹیمیں ہوں گی؟

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ایونٹ میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔پی ایس ایل میں اس وقت 6 ٹیمیں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی ہیں جب کہ خبریں تھیں کہ نئی ٹیمیں بھی ایونٹ کا حصہ ہوں گی۔

ایسے میں دو روز قبل جاوید آفریدی نے فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کی اور مداحوں سے ان سے سوال پوچھنے کا کہا۔ایک مداح نے سوال کیا کہ ‘کیا آپ کو معلومات ہیں کہ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیمیں کس شہر کی ہوں گی؟’جواب میں جاوید آفریدی نے کہا ‘سیالکوٹ اور فیصل آباد’۔

close