رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ سے سعودی عرب میں شادی کر لی؟ بڑی خبر آ گئی

ریاض (پی این آئی) سوشل میڈیا پر یہ افواہیں پھیلی ہوئی ہیں کہ فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں ایک تقریب میں اپنی دیرینہ گرل فرینڈ ہسپانوی ماڈل جارجینا روڈریگز سے ‘بالآخر شادی’ کر لی ہے۔ کئی سوشل میڈیا صارفین اس تصویر کو ‘ثبوت’ کے طور پر شیئر کر رہے ہیں جس میں کرسٹیانو اور جارجینا عروسی لباس میں بوسہ لیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

خلیج ٹائمز کے مطابق یہ تصویر 9 جنوری 2023 کو فیس بک پر شیئر کی گئی تھی، اس کے ساتھ ایک کیپشن لکھا تھا ‘آخر کار کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا سے شادی کر لی۔ یہ شادی سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہوئی۔ 25 جنوری تک ایسی کوئی سرکاری رپورٹ نہیں ہے کہ فٹ بال اسٹار نے ماڈل سے شادی کی ہے۔ جس تصویر کو کرسٹیانو اور جارجینا کی شادی کی تصویر کہا جا رہا ہے وہ دراصل امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے اور ان کے شوہر ڈالٹن گومز کی شادی کی تصویر تھی ۔

close