مفتاح اسماعیل نے حکومت کی چار ماہ کی پالیسیوں پر تنقید کی بارش کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ڈالر پر کیپ لگانے سے 4 ماہ کے کے دوران ملک کو پونے تین ارب ڈالر کا نقصان ہوا ، کیپ کے باعث برآمدات میں ڈیڑھ ارب اور ترسیلات میں سوا ارب ڈالر کا نقصان ہوا ۔مفتاح اسماعیل کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت مشکل صورتحال میں پھنس چکا ہے ،آئی ایم ایف سے ڈیل ہونے کی صورت میں افرا ط زر 30فیصد پر پہنچ جائے گا اور اگر ڈیل نہیں ہوتی تو افراط زر 50فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایف کہہ رہا ہے کہ گردشی قرضوں کی واپسی کے لیے مزید قرض نہ لیا جائے، ضروری نہیں ہے کہ بلوں میں اضافہ کرکے رقم اکھٹی کی جائے،کسی دوسری چیز پر ٹیکس لگا کر 70ارب روپے جمع کیے جاسکتے ہیں، پاکستان کو آگے لیکر جانے کے لیے سخت اقدامات اٹھانا ہوں گے ۔

close