چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پی سی بی کے نئے چیف سلیکٹر کا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید کو چیف سلیکٹر مقرر کر دیا ہے۔

69 سالہ ہارون رشید اس سے قبل 2016ء میں بھی چیف سلیکٹر کے طور پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں اور انہوں نے 2016ء کے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے پاکستان کے سکواڈز کا انتخاب کیا تھا۔ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ افغانستان کے خلاف سیریز ابھی ممکن نہیں ہے ، حکومت اجازت دے گی تو شارجہ میں سیریز ہو سکتی ہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ افغان کرکٹ بورڈ کے عہدیداران سے ملاقات ہوئی ہے ، انہوں نے تین میچز کی پیشکش کی ہے ، ابھی سیریز ممکن نہیں ہے لیکن اگر حکومت اجازت دیتی ہے تو شارجہ میں ہو سکتی ہے ۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بابراعظم پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا بہترین کھلاڑی ہے ، ان کی کپتانی سے متعلق چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل بورڈ میٹنگ بہت عرصے سے نہیں ہو رہی تھی، چار فروری کو بحرین میں اے سی سی کی بورڈ میٹنگ ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی افواہیں گردش کر رہی تھیں اس لیے اعلان کر دیا گیا ہے ، سلیکشن کمیٹی کے دوسرے ارکان کا اعلان مشاورت سے کیا جائے گا ۔

close