پاکستانی کرکٹ شائقین کے پسندیدہ ڈیرن سیمی پی ایس ایل سیزن 8 کا حصہ بن گئے

اسلام آباد (پی این آئی) کرکٹ کے پاکستانی شائقین کے پسندیدہ کھلاڑی، ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی پی ایس ایل سیزن 8 کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے ہیں۔ ڈیرن سیمی گزشتہ سیزن میں اپنی مصروفیت کی وجہ سے دستیاب نہیں تھے۔اس ضمن میں چیئرمین پشاورزلمی جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ ڈیرن سیمی کو ایک بار پھر پشاور زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور سابق کپتان اور ہیڈکوچ ڈیرن سیمی ہمیشہ پشاور زلمی کا اہم ترین حصہ رہے ہیں ،

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں بھی ڈیرن سیمی کا کردار ناقابل فراموش ہے۔نئی ذمہ داری ملنے پر ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے ساتھ جڑنے پر ایک بار پھر خوشی محسوس کررہا ہوں ،زلمی میری فیملی ہے اور پی ایس ایل 8 کیلئے پرجوش ہوں۔۔۔۔

close