حارث رئوف کو میچز میں بریک دینے کا مطالبہ

اسلام آباد(پی این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو مستقل کھلانے پر تنقید کی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اتنے میچز کھلا کر حارث رؤف کو توڑنا ہے؟ حارث رؤف نے اتنی گرمی میں سارا ایشیاء کپ کھیلا، پھر انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کراچی میں ان سے سارے میچز کھلوائےگئے انھیں بریک کی ضرورت ہے۔

 

 

 

ورلڈکپ تک آپ کے باؤلرز میں جان رہنا بھی ضروری ہے۔حارث رؤف کو بریک دینے کی صورت میں حل بتاتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ جو بھی باؤلر سکواڈ میں ہے آپ کو اس کو کھلانا ہوگا کیوں کہ یہ روٹیشن ضروری ہے۔سوئنگ سلطان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ٹی ٹوئنٹی کے7 میچز جو کہ صرف دِیکھنے میں 20 اوور کے ہیں لیکن یہ میچز بغیر بریک کے بہت تیز گیم ہے۔وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں کھلاڑی کو ہر اوور میں بھاگنا ہوتا ہے، بیٹنگ میں فیصلے جلدی لیے جاتے ہیں یہ بہت تیز گیم ہے لہٰذا کھلاڑیوں کی روٹیشن بہت ضروری ہے۔

 

close