محمد رضوان نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں دو ہزار رنز مکمل کرلیے۔ رضوان نے 52 اننگز میں دو ہزار رنز مکمل کرکے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں مشترکہ طور پر تیز ترین دو ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

 

 

رضوان نے نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں اپنی اننگز میں 57 واں رن بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ بابر اعظم نے بھی 52 اننگز میں دو ہزار ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل رنز بنائے تھے، بھارت کے ویرات کوہلی نے 56 اننگز میں دو ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔ بھارت کے لوکیش راہول نے 58 اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے 62 اننگز کھیل کر 2 ہزار رنز مکمل کیے تھے ۔

close