کس پاکستانی بالر کو دیکھ کر اپنے کیرئیر کا آغاز یاد آتا ہے؟ شان ٹیٹ کا دلچسپ انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس اچھے فاسٹ بولرز ہیں، میں انجوائے کر رہا ہوں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان ٹیٹ نے کہا کہ شاہین کے بارے میں صرف اتنا معلوم ہے کہ اس کی فٹنس میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بیٹرز کو آسانی ہوتی ہے۔

 

بولرز کو بتایا ہے کہ سب سے اہم چیز تسلسل ہے۔ شان ٹیٹ کا کہنا تھا کہ حارث رؤف نے ڈیتھ اوورز کی بولنگ پر بہت کام کیا ہے،بطور کوچ میرا کام یہی ہے کہ اپنے بولرز کا خیال رکھوں،نسیم شاہ کو دیکھ کر اپنے کیریئر کا آغاز یاد آتا ہے،وہ بہت باصلاحیت کھلاڑی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں نے آپس میں اتنی لیگز کھیل لی ہیں کہ سب ایک دوسرے کے بارے میں جانتے ہیں۔

close