پی ایس ایل 7: کرس گیل نے کس ٹیم کی کوچنگ کی خواہش کا اظہار کر دیا؟ شائقین کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد(پی این آئی )پی ایس ایل 7: کرس گیل نے کس ٹیم کی کوچنگ کی خواہش کا اظہار کر دیا؟ شائقین کیلئے بڑی خبر ۔۔۔ ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کرکٹر کرس گیل نے پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کی ناقص کارکردگی سے مایوس ہو کر اگلے سیزن میں ٹیم کا کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ پی ایس ایل والو، اگلے سیزن میں کراچی کنگز کا کوچ میں ہوں گا اور اس میں کوئی دو رائے نہیں۔

close