بابا میں اتنی بڑی ہو گئی ہوں لیکن میں نے آج تک آپ کو اتنا پٹتے ہوئے نہیں دیکھا، چھکے لگنے کے بعد آفریدی کی بیٹی نے یہ بات کہی تو لالہ نے کیا جواب دیا؟

کراچی(پی این آئی)آفریدی جسے پوری قوم لالا کے نام سے جانتی ہے۔ یہ باؤلنگ کریں تو بلے باز ان کے سامنے بے بس ہوجاتے ہیں اور بلے بازی کریں تو لمبے لمبے چھکے مارنا یہ اپنا حق سمجھتے ہیں، مگر گزشتہ روز پی ایس ایل کے ایک میچ میں لالا کو ہی نوجوان کھلاڑی نے دھو ڈالا۔یہ کھلاڑی اعظم خان تھے جنہوں نے آفریدی کو 6 بلند وبالا چھکے اور 2 چوکے مارے۔

میچ کے بعد جب لالہ نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری بڑی بیٹی کا میچ کے بعد میرے فون پر میسج آیا اور وہ بہت ہنس رہی تھی اور کہہ رہی تھی کہ بابا میں اتنی بڑی ہو گئی ہوں لیکن میں نے آج تک آپ کو اتنا پٹتے ہوئے نہیں دیکھا تو جس پر میں نے آگے سے کہا کہ بیٹا پھر مت کہنا کہ بابا نے آپکو کبھی تفریح مہیا نہیں کی۔اس کے علاوہ یہاں یہ بھی بتانا بہت ضروری ہے کہ یہ واقعہ کس میچ کے دوران پیش آیا تو یہ واقعہ گزشتہ روز اسلام آباد یو نائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے میچ کے دوران دیکھنے کو ملا جبکہ اس میچ میں میں اسلام آباد نے 43 رنز سے کوئٹہ کو ہرا کر شاندار فتح حاصل کی۔

close