کون کونسے بڑے آسٹریلوی کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں؟ پاکستانی شائقین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (پی این آئی) ٹاپ آسٹریلوی کرکٹرز نے پاکستان آنے کا ارادہ کرلیا، کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ تمام کھلاڑی سیریز میں حصہ لیں گے۔ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم رواں برس مارچ میں پاکستان کا ٹور کرنے کیلیے تیار ہے، یہ اس کا 1998ء کے بعد پاک سرزمین کا پہلا دورہ ہوگا، دونوں ہی ممالک کیلئے یہ سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے گزشتہ برس ٹور ختم کرنے سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کو پہنچنے والے نقصان کے اثرات کو پاکستان کم کرنا چاہتا ہے۔دوسری جانب آسٹریلیا کی جانب سے بھی دیگر ٹیسٹ اقوام کو سپورٹ کرنے اور کرکٹنگ ورلڈ کو کچھ واپس لوٹانے کی ضرورت ہے۔ آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو گرین برگ نے کہا کہ یہ ایک انتہائی اہم ٹور ہے جس میں ہماری ٹیم کو 3 ٹیسٹ میچز کھیلنا ہیں، میری کھلاڑیوں سے بات ہوئی وہ دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف مختلف کنڈیشنز میں اپنی صلاحیتوں کو آزمانا چاہتے ہیں۔آسٹریلینز ہونے کے ناطے ہماری یہ ڈیوٹی ہے کہ بڑے پیمانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کا سلسلہ جاری رکھنے کو یقینی بنائیں، ہم صرف یہ توقع نہیں کرسکتے کہ دنیا بھر کی ٹیمیں آسٹریلیا کا ہی ٹور کرتی رہیں، نہ ہی ہم اس قسم کی کمٹمنٹ دوسروں سے کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے سے قبل کپتان پیٹ کمنز بھی تمام پلیئرز پر زور دے چکے کہ وہ اس ٹور کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے دستیابی ظاہر کریں۔

close