کرکٹ کے بڑے کھلاڑی نے میدان چھوڑنے کا اعلان کر دیا

ویلنگٹن (پی این آئی) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل سینچریاں بنانے والے کامیاب ترین بیٹسمین راس ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیوی کرکٹر راس ٹیلر کا کہنا تھا کہ یہ آسان فیصلہ نہیں تھا مگر میرا خیال ہے اب ریٹائرمنٹ کا وقت آچکا ہے۔ کرکٹر راس ٹیلر نے کہا ہے کہ موجودہ سیزن کیریئر کا آخری سیزن ہوگا، بنگلہ دیش کیخلاف دو ٹیسٹ کے بعد ریڈ بال کرکٹ چھوڑ دوں گا۔

کیوی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کیخلاف ون ڈے کیریئر کی آخری وائٹ بال سیریز ہوگی۔ راس ٹیلر نے 17 سالہ کیریئر میں نیوزی لینڈ کے لئے متعدد ریکارڈز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے رنز بنانے کا اعزاز ان کو حاصل ہے۔۔۔۔

close