مجھے کمسن لڑکیاں پسند ہیں، یاسر شاہ پر زیادتی میں معاونت کا الزام عائد

اسلام آباد(پی این آئی)قومی ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کے خلاف 14سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے اور زیادتی میں معاونت کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں خاتون کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرلی گئی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق یاسرشاہ کے دوست فرحان نےگن پوائنٹ پرزیادتی، ویڈیو بھی بنائی اورہراساں کیا۔

متن میں کہا گیا ہے کہ فرحان اوریاسر شاہ نےدھمکی دی کہ کسی کوبتایا تو ویڈیو وائرل کردوں گااورجان سے بھی ماردوں گا، یاسرشاہ نےکہاکہ وہ انٹرنیشنل کرکٹرہے شکایت کی صورت میں مقدمے میں پھنسا دے گا۔ایف آئی آر کے مطابق واٹس ایپ پریاسرشاہ کو سارے معاملے کا بتایا تواس نےمذاق اڑیا اورکہا مجھے کمسن لڑکیاں پسند ہیں جبکہ یاسر شاہ نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا وہ بہت بااثرہے، اعلیٰ افسران سے دوستی ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پولیس کواطلاع دی تو قومی کرکٹر نے فلیٹ اور18 سال تک اخراجات اٹھانے کی پیش کش کی۔دوسری جانب اس حوالے سے یاسر شاہ کا مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

close