شائقین کرکٹ کیلئےدھچکا، محمد حفیظ سے متعلق افسوسناک خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈرمحمد حفیظ ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے دستبردار ہوگئے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز آئندہ ماہ کراچی میں ہوگی جس میں محمد حفیظ ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 41 سالہ محمد حفیظ لنکا پریمئیر لیگ کھیلنے کے لیے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز سے دستبردار ہوئے ہیں اور انہوں نے اس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی بھی حاصل کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان اور سینئر بلے باز شعیب ملک کا بھی ہوم سیریز میں عدم شرکت کا امکان ہے جب کہ فاسٹ بائولر حسن علی کو بھی آرام دیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ محمد حفیظ نے قومی ٹیم کے دورہ بنگلادیش سے بھی دستبرداری اختیار کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں۔

close