وزیراعظم عمران خان کے عالمی سطح پر چرچے، کونسا انٹرنیشنل ایوارڈ دینے کا اعلان کر دیا گیا؟ پوری قوم کیلئے خوشخبری

اسلام آباد(پی این آئی)دبئی میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے عالمی اسپورٹس ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔وزیراعظم عمران خان نے دبئی کا مشہور محمد بن راشد المکتوم تخلیقی اسپورٹس اعزاز حاصل کرلیا جو انہیں آئندہ سال جنوری میں دیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان کو یہ اعزاز1992 کے کرکٹ ورلڈکپ جیتنے میں اپنے ملک کی کرکٹ ٹیم کی قیادت سمیت کھیلوں میں ان کی خدمات پر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کو 9 جنوری کو دبئی ایکسپو میں ایوارڈ دیا جائے گا۔انٹرنیشنل اسپورٹس ایوارڈ کے لیے عمران خان کے نام کا اعلان دبئی میں دنیا کے سب سے گہرے ڈائیونگ پول ڈیپ کے سنگم میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیاجہاں دبئی اسپورٹس کونسل کے چیئرمین شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم مہمان خصوصی تھے۔ اس تقریب میں عمران خان کو انٹرنیشنل اسپورٹس شخصیت قرار دیا گیا ۔خیال رہے کہ یہ بین الاقوامی ایوارڈ دبئی میں ہر سال دنیا کی ممتاز ترین شخصیات کو دیا جاتا ہے۔

close