فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کو ٹیم کا وزیر خارجہ قرار دے دیا گیا

ڈھاکہ (پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے گزشتہ روز ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کو ٹیم کا وزیر خارجہ قرار دے دیا۔بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے بعد شاداب خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم اورشاہنواز دھانی کیلئے خصوصی پیغام میں لکھا کہ الحمداللّہ! ہم سیریز جیت گئے، بہترین میزبانی کے لیے بنگلا دیش کا شکریہ، یہ ایک ناقابل یقین تجربہ تھا۔قومی کرکٹر نے لکھا کہ ہماری ٹیم کے وزیر خارجہ شاہنواز دھانی کو

ان کے ڈیبیو پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، دْعا ہے کہ آپ مسکراتے رہیں اور اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔شاداب خان کے ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے شاہنواز دھانی نے اْن کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی اْنہیں ٹیم کا وزیر خارجہ کہنے کی وجہ بھی پوچھی۔شاہنواز دھانی کے پوچھنے پر شاداب خان نے کہا کہ جس طرح آپ نے ہر جگہ ہماری ٹیم کی ہر جگہ نمائندگی کی ہے اور بین الاقوامی کرکٹرز اور ٹیموں کے ساتھ اسپورٹنگ اسپرٹ دِکھائی ہے تو آپ ہمارے دلوں کے وزیرِ خارجہ ہیں۔

close