ٹی ایل پی ہو یا دیگر سب لوگ ہی سر پر چڑھے جا رہے ہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی ہو یا دیگر سب لوگ ہی سر پر چڑھے جا رہے ہیں اچھی طرح جانتے ہیں محرکات کون ہیں اور کیا چاہتے ہیں، ن لیگ کی مہم پی ٹی آئی کیخلاف نہیں فوج اورعدلیہ کیخلاف ہے،مفرور شخص کا خطاب کراناججزکی توہین ہے جب بھی کیس چلتاہے شریف فیملی عدالتوں کوٹارگٹ کرتی ہے۔ نجی ٹی وی کو دئیے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ حکومت کیخلاف تقریر الگ چیز ہے ہم جواب بھی دیتے ہیں

عدلیہ اورفوج کیخلاف تقاریرکی جاتی ہیں کیونکہ وہ ردعمل نہیں دیتے ہم جواب دیتے ہیں توکہتے ہیں آزادی اظہاررائے ہی نہیں تقریرمیں سب کچھ بول جاتے ہیں پھرکہتے ہیں آزادی اظہاررائے نہیں۔فوادچوہدری نے کہا کہ عالمی قوانین کوپاکستان کیخلاف استعمال کیاجاتاہے مہمات کا سہارا لیکر ایسے عالمی قوانین کا استعمال کیا جاتا ہے متنازع کانفرنس پاکستان کیخلاف موادکیلئے کی جاتی ہیں آئین بتاتا ہے آزادی اظہارائے کا فرض اور حق کس حد تک ہے ہمارے یہاں ہرکوئی حق مانگتاہے

فرض کیلئے تیارنہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کیا امریکا میں کوئی ٹریفک پولیس والا روکے اور ڈرائیور اتر کر تھپڑ مارے امریکامیں کوئی پولیس والے کو تھپڑمارے تووہ اسے گولی ماردیگا پاکستان میں روزانہ اس قسم کے واقعات ہو رہے ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جسٹس(ر) افتخارچوہدری اینڈ کمپنی نے پاکستان کی تباہی کی افتخارچوہدری کے اقدامات پر کیاعلی احمد کرد نے معافی مانگی؟ وکلاتحریک میں صرف ایک اعتزازاحسن بہترین تھے بعض وکلانے وکلاتحریک کے بعد بڑے

نوٹ بنائے ہیں وکلاتحریک میں خواجہ شریف کوبوریوں میں پیسے ملے جوتقسیم کیے۔ انہوں نے مزید کہاکہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے مفرور شخص کا خطاب کراناججزکی توہین ہے جب بھی کیس چلتاہے شریف فیملی عدالتوں کوٹارگٹ کرتی ہے ن لیگ کی مہم پی ٹی آئی کیخلاف نہیں فوج اورعدلیہ کیخلاف ہے فارن فنڈنگ کے تحت ہونیوالی تقریب کا ایجنڈا بھی دیکھ لیں ججزکیساتھ دھوکاکیانہیں بتایاگیاکہ نوازشریف بھی تقریب میں ہوں گے جن ججزکی عدالتوں سے مفرورہیں ان کیسامنے تقریر کرا رہے ہیں ہمیں اچھی طرح پتہ ہے کیا محرکات ہیں اوران کے پیچھے لوگ کون ہیں ٹی ایل پی ہویادیگرسب لوگ ہی سر پر چڑھے جا رہے ہیں۔

close