ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021: پاکستان بمقابلہ بھارت ٹاکر ے میں کس ٹیم کے جیتنے کے چانسز زیادہ ہیں؟ شائقین کرکٹ کیلئے تفصیلی خبر

دبئی (پی این آئی)ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راونڈ اب اختتام کی طرف بڑھ رہاہے اور دوٹیموں نے سپر 12 میں کولیفائی کر لیاہے جبکہ دو ٹیموں کا فیصلہ جلد ہو جائے گا ، سپر12 کا مرحلہ کل سے شروع ہونے جارہاہے اور پہلا میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا جس کے بعد گروپ 2 سے 24 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے ۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے پاس گزشتہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بعد سے اب تک بہترین ریکارڈ ز ہیں لیکن کیا یہ برتری انہیں ورلڈ کپ میں فیورٹ بنا دیتی ہے ؟ ایسا حتمی طور پر تو نہیں کہا جا سکتا کیونکہ ورلڈ کپ کے قریب میچز کی پرفارمنس اور ورلڈ کپ سے زیادہ دیر قبل کھیلے گئے میچز میں دی جانے والی پرفارمنس میں کوئی ہم آہنگی نہیں پائی جاتی ۔

پاکستان اور بھارت نے 2016 کے ورلڈ کپ کے بعد سے اب تک سب سے زیادہ کامیابیاں سمیٹنے والی ٹیموں کے طور پر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2021 میں اپنے سفر کا آغاز کر دیاہے ۔ہار اور جیت کے تناسب کے حساب سے افغانستان کا ریکارڈ سب سے بہترین ہے کیونکہ وہ 2017 کے وسط میں فل ممبر نیشن بنا ہے جبکہ دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز ہار جیت کے تناسب سے سپر 8 میں براہ راست کولیفائی کرنے والی ٹیمز میں سب سے آخر پر ہے ۔کرک انفو کے چارٹ کے مطابق افغانستان جیت اور ہار کے نتاسب سے سب سے پہلے نمبر 4.8 کے ساتھ براجمان ہے جبکہ دوسرے پر پاکستان 2.3 اور تیسرے پر بھارت 2 کی ریشو کے ساتھ موجود ہے ۔اس کے بعد انگلینڈ 1.5 ، جنوبی افریقہ 1.2، نیوزی لینڈ 1.1 ، آسٹریلیا 1.1 اور ویسٹ انڈیز سب سے کم تناسب 0.7 کے ساتھ آخری پوزیشن پر ہے ۔

close