9 مئی کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے نو مئی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا ہے ۔

ہم نیوز کے مطابق خواجہ آصف نے انے پیغام میں کہاکہ 9 مئی ہمیشہ اس بات کی یاد دلائے گا کہ ایک شخص اور گروہ نے اپنے ذاتی ایجنڈے اور اقتدار کی ہوس میں وطن عزیز کی اساس پر حملہ کیا۔نو مئی 2023 کو جو کچھ ہوا اس کا تصور ہمارے بدترین اور اذلی دشمن بھی نہیں کر سکتے،پاک فوج کی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں کو نشانہ بنایا گیا،ایک سوچے سمجھے منصوبے پر عمل کیا گیا۔اس کا تصور دنیا کے کسی ملک میں کسی بھی حالات میں نہیں کیا جا سکتا،نو مئی کے منصوبہ سازوں اور عمل کرنے والوں کو قوم شناخت کرتی ہے،ان کے چہرے پاکستانی عوام کی یاداشت پر نقش ہیں۔ان کے نعرے اور للکاروں کی صدا بازگشت آج بھی ہمیں اس افسوس ناک دن کی یاد دلاتی ہے،ان کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کریگا۔

close