سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری، آج پھر قیمت کتنے ہزار روپے بڑھ گئی؟ خریدار شدید پریشان

کراچی (پی این آئی) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی فی تولہ قیمت 1400 روپے بڑھی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1400 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 25 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1201 روپے بڑھ کر 107682 روپے ہے۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 8 ڈالر بڑھ کر 1793 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

close